مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34655
باب: عرب کی فضیلت کے بیان میں
في فضل العرب
حدیث نمبر: 34655
٣٤٦٥٥ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه بن الزبير الأسدي عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن عمر أنه نهى أن يتزوج العربي الأمة، وأنه قضى في العرب يتزوجون الإماء وأولادهم بالفداء: ست قلائص، الرجال والنساء سواء، والموالي مثل ذلك إذا لم يعلم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عربی کو باندی کے ساتھ شادی کرنے سے منع فرمایا۔ آپ نے باندیوں کے ساتھ شادی کرنے والے عربوں اور ان کی اولاد کے بارے میں فدیہ کا فیصلہ فرمایا : چھ قلائص (جوان اونٹنیاں)، مرد و عورت اس میں برابر ہیں اور موالی کا بھی یہی حکم ہے جبکہ معلوم نہ ہو۔