مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أهل الشام باب: ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34644
٣٤٦٤٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر عن أبي الزاهرية قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "معقل المسلمين من الملاحم دمشق، ومعقلهم من الدجال بيت المقدس، ومعقلهم من يأجوج ومأجوج بيت الطور" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزاھریہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنگوں کے دوران دمشق مسلمانوں کی پناہ گاہ ہوگا۔ اور دجال سے جنگ کی صورت میں بیت المقدس مسلمانوں کی پناہ گاہ ہوگا اور یاجوج ماجوج سے جنگ کے وقت بیت الطور مسلمانوں کی پناہ گاہ ہوگا۔