مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34643
باب: ان روایات کا بیان جو شام والوں کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في أهل الشام
حدیث نمبر: 34643
٣٤٦٤٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن أبي بكر الغساني عن حبيب قال: قال كعب: أحب البلاد إلى اللَّه الشام، وأحب الشام إليه القدس، وأحب القدس إليه جبل بنابلس، ليأتين على الناس زمان يتماسونه أو يتماسحونه (بالحبال) (١) (بينهم) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر غسانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ حضرت کعب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : شہروں میں محبوب ترین شہر اللہ کے نزدیک شام ہے۔ اور شام میں محبوب ترین جگہ مقام قدس ہے ، اور مقام قدس میں محبوب ترین جگہ اللہ کے نزدیک نابلس کا پہاڑ ہے۔ ضرور بالضرور لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ آپس میں رسیوں کے ساتھ اس کو چھوئیں گے یا اس کی پیمائش کریں گے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (بالجبال).
(٢) في [ع]: (منهم).