مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في الكف عن أصحاب النبي ﷺ باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
٣٤٥٩٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: ثنا عبد اللَّه بن العلاء أبو الزبير الدمشقي قال: ثنا عبد اللَّه بن عامر عن واثلة بن الأسقع قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تزالون بخير ما دام فيكم من رآني وصاحبني، واللَّه لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رآني وصاحب من صاحبني، (واللَّه لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رأى من ⦗١٧٢⦘ رآني، وصاحب من صاحب من صاحبني) (١) " (٢).حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں مجھے دیکھنے والا اور میری صحبت اختیار کرنے والا موجود ہو۔ اللہ کی قسم ! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تم میں وہ شخص ہو جس نے میری زیارت کرنے والے کو دیکھا اور میری صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی ، اور اللہ کی قسم ! تم لوگ ہمیشہ خیر میں رہو گے جب تک تمہارے میں وہ شخص موجود ہو جس نے زیارت کی میرے صحابی کو دیکھنے والے کی اور میرے صحابی کی صحبت اختیار کرنے والے کی صحبت اختیار کی۔