مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34586
باب: ان روایات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے متعلق باز رہنے سے متعلق ذکر کی گئیں
ما ذكر في الكف عن أصحاب النبي ﷺ
حدیث نمبر: 34586
٣٤٥٨٦ - حدثنا حسين بن علي عن مجمع بن يحيى عن سعيد بن أبي بردة (عن أبي بردة) (١) عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أصحابي أمنة لأمتي، فإذا ذهب أصحابي أتى أمتي ما يوعدون" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے صحابہ میری امت کے لیے امان ہیں ۔ پس جب میرے صحابہ چلے جائیں گے تو میری امت کو جن چیزوں سے ڈرایا گیا ہے وہ واقع ہوجائیں گی۔
حواشی
(١) سقط من: [ق].