حدیث نمبر: 34520
٣٤٥٢٠ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا سليمان بن المغيرة عن الجريري عن أبي نضرة عن (أسير) (١) بن جابر عن عمر عن النبي ﷺ أنه قال: "سيقدم عليكم رجل يقال له: أويس، كان به بياض فدعا اللَّه (له) (٢)، فأذهبه اللَّه، فمن لقيه منكم فمروه فليستغفر له"، قال: فلقيه عمر فقال: استغفر لي، فاستغفر له (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عنقریب تمہارے پاس ایک شخص آئے گا جس کا نام اویس ہوگا۔ اس کے چہرے پر ایک سفید نشان ہوگا۔ پس وہ اللہ سے دعا کرے گا تو اللہ اس کو ختم فرما دیں گے۔ تم میں سے جو شخص بھی اس سے ملے تو وہ اس کو اپنے لیے استغفار کرنے کا حکم دے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عمر رضی اللہ عنہان سے ملے اور فرمایا : میرے لیے استغفار کرو۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے استغفار فرمایا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (أسيد).
(٢) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34520
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٥٤٢)، وأحمد (٢٦٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34520، ترقيم محمد عوامة 33010)