مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34517
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کی گئیں
ما ذكر في جرير بن عبد الله ﵁
٣٤٥١٧ - حدثنا (وكيع) (١) عن إسماعيل عن قيس عن جرير قال: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "ألا تريحني من ذي الخلصة"، بيت كان لخثعم في الجاهلية يسمى الكعبة اليمانية، قال: قلت: يا رسول اللَّه إني رجل لا أثبت على الخيل، قال: فمسح في صدري وقال: "اللهم اجعله هاديًا مهديًا" (حتى وجدت بردها) (٢) (٣).حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا : کیا تم مجھے ذی الخلصہ سے راحت دلا سکتے ہو ؟ ذی الخلصہ زمانہ جاہلیت میں خثعم کا گھر تھا جسے کعبہ یمانیہ کہا جاتا تھا۔ انہوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! بیشک میں ایسا شخص ہوں جو گھوڑے پر مضبوط نہیں بیٹھ سکتا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرا اور دعا فرمائی، اے اللہ ! اس کو ہدایت یافتہ اور ہدایت دینے والا بنا دے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس کی ٹھنڈک محسوس کی۔