مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في جرير بن عبد الله ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 34517
٣٤٥١٧ - حدثنا (وكيع) (١) عن إسماعيل عن قيس عن جرير قال: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "ألا تريحني من ذي الخلصة"، بيت كان لخثعم في الجاهلية يسمى الكعبة اليمانية، قال: قلت: يا رسول اللَّه إني رجل لا أثبت على الخيل، قال: فمسح في صدري وقال: "اللهم اجعله هاديًا مهديًا" (حتى وجدت بردها) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا : کیا تم مجھے ذی الخلصہ سے راحت دلا سکتے ہو ؟ ذی الخلصہ زمانہ جاہلیت میں خثعم کا گھر تھا جسے کعبہ یمانیہ کہا جاتا تھا۔ انہوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! بیشک میں ایسا شخص ہوں جو گھوڑے پر مضبوط نہیں بیٹھ سکتا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرا اور دعا فرمائی، اے اللہ ! اس کو ہدایت یافتہ اور ہدایت دینے والا بنا دے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس کی ٹھنڈک محسوس کی۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) سقط من: [ب].