مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في ابن عمر ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34507
٣٤٥٠٧ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن سالم عن جابر قال: ما منا أحد أدرك (الدنيا) (١) إلا وقد مال بها أو مالت به، إلا عبد اللَّه ابن عمر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہم میں سے کوئی شخص بھی نہیں جس نے دنیا کو پایا مگر یہ کہ وہ اس کی طرف مائل ہوگیا سوائے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے۔
حواشی
(١) في [أ]: (الدنى).