مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي الدرداء ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو الدردأ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤٤٩٩ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا الأعمش عن إبراهيم -قال: الأعمش أراه عن ابن عمر- قال: قدمت على عمر حلل فجعل يقسمها بين الناس، فمرت به حلة نجرانية جيدة فوضعها تحت فخذه حتى مر على (اسمي) (١)، فقلت: اكسنيها، فقال: أكسوها -واللَّه- رجلًا خيرا منك، وأبوه خير من أبيك، فدعا عبد اللَّه (بن حنظلة) (٢) بن الراهب فكساه إياها (٣).حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس چند جوڑے آئے۔ تو وہ ان جوڑوں کو لوگوں کے درمیان تقسیم فرما رہے تھے۔ اتنے میں ایک نجرانی جوڑا آیا جو قیمتی تھا وہ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی ران کے نیچے رکھ لیا : یہاں تک کہ میرا نام آگیا۔ میں نے کہا : مجھے یہ جوڑا پہنا دیں آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ جوڑا میں ایسے آدمی کو پہناؤں گا جو تجھ سے بہتر ہے اور اس کا باپ تیرے باپ سے بہتر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن حنظلہ بن راھب رحمہ اللہ کو بلایا۔ اور یہ جوڑا اس کو پہنا دیا۔