مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في أسامة وأبيه ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے والد کے بارے میں آئی ہیں
حدیث نمبر: 34482
٣٤٤٨٢ - حدثنا محمد بن (عبيد) (١) عن وائل بن داود قال: سمعت (البهي) (٢) يحدث أن عائشة كانت تقول: ما بعث رسول اللَّه ﷺ زيد بن حارثة في جيش قط إلا أمره عليهم، ولو كن حيًا بعده (استخلفه) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو کبھی کسی لشکر میں نہیں بھیجا مگر یہ کہ ان کو اس پر امیر بنایا ۔ اور اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زندہ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو خلیفہ بنا دیتے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (عمير).
(٢) في [أ، ب]: (النهي).
(٣) في [هـ]: (لاستخلفه).