مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34481

باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمار بن یاسررضی اللہ عنہ سے منقول ہیں

ما ذكر في عمار بن ياسر ﵁

حدیث نمبر: 34481
(٣٤٤٨١) [*] حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن الحكم ﴿إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِيمَانِ﴾، قال: نزلت في عمار (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم رحمہ اللہ نے قرآن کی آیت {إلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِیمَانِ } (مگر وہ شخص جس کو مجبور کیا گیا اس حال میں کہ اس کا دل ایمان پر مطمئن تھا) کے بارے میں ارشاد فرمایا : یہ آیت حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔

٣٤٤٨١ - حدثنا شريك عن العباس بن ذريح عن (البهي) (١) عن عائشة ⦗١٣٥⦘ (قالت) (٢): عثر أسامة بعتبة الباب فشج في وجهه، فقال لي رسول اللَّه ﷺ: "أميطي عنه الأذى"، فقذرته، فجعل يمص الدم ويمجه عن وجهه ويقول: "لو كان أسامة جارية، لكسوته وحليته حتى أنفقه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ دروازے کی چوکھٹ سے ٹھوکر کھا کر گرپڑے اور ان کے چہرے میں چوٹ لگ گئی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : تم اس سے اذیت کی چیز کو ہٹا دو تو مجھے اس سے گھن آئی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خون کو چوستے جاتے اور کلیاں کرتے جاتے۔ اور فرماتے : اگر اسامہ لڑکی ہوتی تو میں اس کو کپڑے پہناتا اور زیور پہناتا یہاں تک کہ میں اس کی مانگ پیدا کردیتا۔

حواشی
(١) مرسل ضعيف؛ الحكم تابعي، وجابر ضعيف جدًا.
[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا الرقم بالمطبوع، وهو غلط
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34481
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري -34481، ترقيم محمد عوامة ---)