حدیث نمبر: 34472
٣٤٤٧٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن أبي زائدة عن أبي إسحاق عن صلة بن زفر عن حذيفة قال: أتى النبي ﷺ أسقفُ نجران العاقب والسيد فقالا: ابعث معنا رجلًا أمينا حق (أمين) (١) فاستشرف لها أصحاب النبي ﷺ فقال: "قم يا أبا عبيدة بن الجراح" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نجران کے دو پادری آئے عاقب اور سید۔ ان دونوں نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ ایسے شخص کو بھیجیں جو پوری طرح امانت دار ہو۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہن خواہش کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابو عبیدہ ! تم کھڑے ہو جاؤ۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أمير).