مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34471
باب: سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
فضل أبي عبيدة ﵁
حدیث نمبر: 34471
٣٤٤٧١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما من أصحابي أحد إلا لو شئت أتخذت عليه بعض خلقه غير أبي عبيدة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کوئی ایک بھی نہیں ہے مگر یہ کہ اگر میں چاہتا تو اس کے اخلاق کی کسی بات پر گرفت کرسکتا تھا سوائے ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے۔