مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في عائشة ﵂ باب: ان روایات کا بیان جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں
حدیث نمبر: 34461
٣٤٤٦١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن عامر قال: ثنا أبو سلمة ابن عبد الرحمن أن عائشة حدثته أن النبي ﷺ قال لها: "إن جبريل يقرأ ﵍"، قالت عائشة: وعليه السلام ورحمة اللَّه وبركاته (١)مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : بیشک جبرائیل علیہ السلام تم کو سلام کہہ رہے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ان پر بھی سلامتی ہو۔ اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔