مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34462

باب: ان روایات کا بیان جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں

ما جاء في فضل خديجة ﵂

حدیث نمبر: 34462
٣٤٤٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: سمعته يقول أتى جبريلُ النبيّ ﷺ فقال: "هذه خديجة قد أتتك معها إناء فيه إدام أو طعام أو شراب، فإذا هي أتتك فاقرأ ﵍ من ربها، وبشرها ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر عرض کیا۔ یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ہیں، اس حال میں کہ ان کے ساتھ ایک برتن ہے جس میں سالن یا کھانا یا پینے کی چیز ہے ۔ پس جب یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آجائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو ان کے رب کی طرف سے سلام کہہ دیں۔ اور ان کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت بھی سنا دیں۔ جس میں نہ تو شورو غل ہوگا اور نہ تھکاوٹ۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34462
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٨٢٠)، ومسلم (٣٤٣٢).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3820، 7497، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2432، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7009، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4879، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8300، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7277، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6089، والبزار فى «مسنده» برقم: 9781، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10، 8، 9، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3551، ترقيم محمد عوامة: 32953»