مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في خالد بن الوليد ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکور ہیں
حدیث نمبر: 34439
٣٤٤٣٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: بعث عمر أبا عبيدة على الشام وعزل خالد بن الوليد فقال خالد بن الوليد: بعث عليكم ⦗١٢١⦘ أمين هذه الأمة، قال أبو عبيدة: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "خالد (١) سيف من سيوف اللَّه ونعم فتى العشيرة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو شام والوں پر امیر بنا کر بھیجا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو معزول کردیا۔ اس پر حضرت خالد بن ولید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں پر اس امت کے امین شخص کو امیر بنا کر بھیجا گیا۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ خالد اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں۔ اور قبیلہ کے سب سے اچھے جوان ہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (بن الوليد).
(٢) منقطع؛ عبد الملك بن عمير لم يدرك أبا عبيدة، أخرجه أحمد (١٦٨٢٣).