مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34438
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکور ہیں
ما ذكر في خالد بن الوليد ﵁
٣٤٤٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو معشر عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: هبطت مع رسول اللَّه ﷺ من (ثنية) (١) هوشاء فانقطع شسعه فناولته نعلي فأبى أن يقبلها وجلس في ظل شجرة (ليصلح) (٢) نعله فقال لي: "انظر (٣) من ترى؟ "، قلت: هذا فلان بن فلان، قال: "بئس عبد اللَّه فلان"، ثم قال (لي) (٤): "انظر إلى من ترى؟ " قلت: هذا فلان، قال: "نعم عبد اللَّه فلان"، والذي قال (٥): نعم عبد اللَّه فلان خالد بن الوليد (٦).حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوشاء کی گھاٹی سے اتر رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتا کا تسمہ ٹوٹ گیا۔ میں نے اپنا جوتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اور درخت کے سائے میں بیٹھ گئے تاکہ اپنا جوتا صحیح کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا : تم کس کو دیکھ رہے ہو ؟ میں نے کہا : فلاں بن فلاں کو ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فلاں اللہ کا بندہ بُرا ہے۔ پھر مجھ سے فرمایا : تم کس کو دیکھ رہے ہو ؟ میں نے کہا : یہ فلاں شخص ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے۔ اور جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے، وہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے۔