مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في عمار بن ياسر ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمار بن یاسررضی اللہ عنہ سے منقول ہیں
حدیث نمبر: 34421
٣٤٤٢١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن أبي ليلى الكندي قال: جاء خباب إلى عمر فقال: ادنه، فما أحد أحق بهذا المجلس منك إلا عمار فجعل خباب يريه آثارا (بظهره) (١) مما عذبه المشركون (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو لیلی کندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : قریب ہو جاؤ پس کوئی شخص بھی اس مجلس کا زیادہ حقدار نہیں ہے سوائے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے۔ پھر حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے اپنی کمر پر مشرکین کی تکلیفوں کے نشان دکھلائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (تظهر).
(٢) منقطع؛ لم يثبت سماع ابن أبي ليلى الكندي من عمر، وأخرجه ابن ماجة (١٥٣)، وأحمد في الفضائل (١٥٩٦)، وابن سعد ٣/ ١٦٥، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٣٥٩، وابن عساكر ٤٣/ ٤٣٧.