مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في عبد الله بن مسعود ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عبد اللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
٣٤٤١٧ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا الأعمش عن حبة بن جوين قال: كنا جلوسا عند علي فذكرنا بعض قول (عبد) (١) اللَّه، وأثنى القوم عليه فقالوا يا أمير المؤمنين ما رأينا رجلًا أحسن خلقًا ولا أرفق تعليمًا ولا أشد ورعًا ولا أحسن مجالسة من ابن مسعود، فقال علي: نشدتكم اللَّه إنه للصدق من قلوبكم؟ قالوا: نعم، قال: اللهم إني أشهدك (أني) (٢) أقول مثل ما قالوا، أو أفضل (٣) (٤).حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حبہ بن جُوین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں ہم نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی کچھ باتوں کا ذکر کیا اور لوگ ان کی تعریف کرنے لگے اور کہا : اے امیر المؤمنین ! ہم نے کسی شخص کو بھی نہیں دیکھا جو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے زیادہ اچھے اخلاق والا، تعلیم میں نرمی کرنے والا، اور سب سے زیادہ تقوے والا، اور اچھی مجلسوں والا ہو، اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں تم لوگوں کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم یہ بات صدق دل سے کہہ رہے ہو ؟ لوگوں نے کہا : جی ہاں ! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ ! بیشک میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ بلاشبہ میں بھی وہی بات کہتا ہوں جو ان لوگوں نے کہی۔ کہ وہ افضل ہیں۔