مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في ابن عباس ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں بیان کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34390
٣٤٣٩٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثني إسماعيل بن أبي خالد عن شعيب ابن يسار عن عكرمة قال: دعا رسول اللَّه ﷺ ابن عباس فأجلسه في حجره، ومسح على رأسه، ودعا له بالعلم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔ پس ان کو اپنی گود میں بٹھایا اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور علم کی دعا فرمائی۔