مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34389
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی فضیلت میں منقول ہیں
ما ذكر في العباس ﵁ عم النبي ﷺ
حدیث نمبر: 34389
٣٤٣٨٩ - حدثنا عبد الرحيم عن زكريا عن عامر قال: انطلق النبي ﷺ ومعه العباس، وكان العباس (ذا) (١) رأي فقال النبي ﷺ: "أي عم إذا رأيت (لي) (٢) (حظًا) (٣) فمرني به" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ صاحب رائے تھے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے چچا جان ! جب آپ رضی اللہ عنہ میرے لیے کوئی فائدے کی بات دیکھیں تو مجھے اس کا مشورہ دے دیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (وا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب، هـ]: (خطأ).