مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في جعفر بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا حمزہ بن عبد المطلب اسد اللہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 34373
٣٤٣٧٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي إسحاق قال: أخبرنا أبو ميسرة أنه لما أتى النبي ﷺ قتل جعفر وزيد وعبد اللَّه بن رواحة ذكر أمرهم فقال: "اللهم اغفر لزيد ثلاثًا، اللهم اغفر لجعفر ولعبد اللَّه بن رواحة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو میسرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ ، حضرت زید اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے شہید ہونے کی خبر ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ذکر فرمایا : پھر یوں دعا فرمائی۔ اے اللہ ! زید کی مغفرت فرما۔ تین مرتبہ فرمایا : اے اللہ ! جعفر کی مغفرت فرما اور عبد اللہ بن رواحہ کی بھی۔