مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في الحسن والحسين ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
٣٤٣٦٦ - حدثنا جعفر بن عون قال: أخبرنا معاوية بن أبي مُزَرّد المديني عن أبيه عن أبي هريرة قال: بصر عيناي هاتان وسمع أذناي النبي ﷺ وهو آخذ بيد ⦗٩٨⦘ حسن أو حسين وهو يقول: " (ترق) (١) عينَ بقة"، قال: فيضع الغلام قدمه على قدم النبي ﷺ، ثم يرفعه فيضعه على صدره ثم يقول: "افتح فاك"، قال: ثم يقبله، ثم يقول: "اللهم إني أحبه فأحبه" (٢).حضرت ابو مزَرَّد مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میری ان دونوں آنکھوں نے دیکھا اور میرے دونوں کانوں نے نبی ﷺ کو سنا۔ اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہو اتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے۔ آنکھ کی طرح پتلا ہوجا ۔ راوی کہتے ہیں ۔ کہ پس بچے نے اپنا پاؤں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں پر رکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اٹھا کر اپنے سینہ پر بٹھا لیا۔ اور پھر ارشاد فرمایا : اپنا منہ کھولو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا بوسہ لیا اور ارشاد فرمایا : اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں پس تو بھی اس سے محبت فرما۔