مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في سعد بن أبي وقاص ﵁ باب: ان روایا ت کا بیان جو سیدنا سعد بن ابی وقاصرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34319
٣٤٣١٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: سمعت سعدًا يقول: إني لأول رجل من العرب رمى بسهم في سبيل اللَّه في الغزو عند القتال (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ اہل عرب میں سے میں پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کے راستہ میں قتال کے وقت پہلا تیر چلایا۔