مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34320

باب: ان روایا ت کا بیان جو سیدنا سعد بن ابی وقاصرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں

ما جاء في سعد بن أبي وقاص ﵁

حدیث نمبر: 34320
٣٤٣٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي بلج قال: سمعت مصعب بن سعد يحدث أن سعدًا كاتب غلامًا له فأراد منه شيئًا فقال: ما عندي ما أعطيك، وعمد إلى دنانير فخصفها في نعليه، فدعا سعد عليه فسرقت نعلاه (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو بلج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام سے مکاتبت کا معاملہ کیا ، تو انہوں نے اس غلام سے کچھ رقم کا مطالبہ کیا تو وہ کہنے لگا میرے پاس کچھ نہیں ہے جو میں آپ کو دوں۔ اور اس نے کچھ دینار لے کر اپنی جوتیوں میں سی لیے تھے۔ پس حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بد دعا کی تو اس کے دونوں جوتے چوری ہوگئے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34320
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو بلج صدودق، أخرجه أحمد كما في مسائل صالح ٢/ ٣٢٦ (٩٥٧).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو بلج صدودق . ، ترقيم محمد عوامة: 32811»