حدیث نمبر: 34271
٣٤٢٧١ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: ثنا عكرمة بن عمار قال: حدثني أياس ابن سلمة قال: أخبرني أبي أن رسول اللَّه ﷺ أرسله إلى علي فقال: "لأعطين ⦗٦٨⦘ الراية رجلًا يحب اللَّه ورسوله، ويحبه اللَّه ورسوله"، قال: فجئت به أقوده أرمد، قال: فبصق رسول اللَّه ﷺ في عينيه، ثم أعطاه الراية، وكان الفتح على يديه (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے خبر دی کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حضر ت علی رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لیے بھیجا۔ اور ارشاد فرمایا : میں ضرور بالضرور ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول ﷺ! ا س سے محبت کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں پس میں ان کو لایا اس حال میں کہ میں ان کو راستہ دکھانے کے لیے آگے چل رہا تھا کیونکہ وہ آشوب چشم میں مبتلا تھے ۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب مبارک ڈالا پھر ان کو جھنڈا مرحمت فرمایا۔ اور اسی دن اللہ نے ان کے ہاتھ پر فتح دے دی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34271
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢٠٩)، ومسلم (١٨٠٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34271، ترقيم محمد عوامة 32763)