مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34270
باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
فضائل علي بن أبي طالب ﵁
٣٤٢٧٠ - حدثنا وكيع عن هشام بن سعد عن عمر بن أَسيد عن ابن عمر قال: (قال عمر بن الخطاب -أو قال أبي) (١): لقد أوتي علي بن أبي طالب ثلاث خصال؛ لأن تكون لي واحدة منهن أحب إلي من حمر النعم، (زوجه) (٢) ابنته فولدت له، وسد الأبواب إلا بابه، وأعطاه الحربة يوم خيبر (٣).حضرت عمر بن اسید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے، یا یوں کہا کہ میرے والد نے ارشاد فرمایا : حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کو تین خصوصیات عطا کی گئیں ۔ مجھے ان میں سے ایک کا مل جانا میرے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی ان کے نکاح میں دی جس سے ان کی اولاد بھی ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام دروازے بند کروا دیے سوائے ان کے دروازے کے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن ان کو نیزہ عطا فرمایا۔