مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضائل علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 34269
٣٤٢٦٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب أن النبي ﷺ دفع الراية إلى (علي) (١) فقال: " (لأدفعنها) (٢) إلى رجل يحب اللَّه ورسوله، (ويحبه اللَّه ورسوله) (٣) "، قال: فتفل في عينيه وكان أرمد، (قال) (٤): (ودعا) (٥) له ففتحت عليه خيبر (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا دیا اور فرمایا : میں ایسے شخص کو جھنڈا دے رہا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول ﷺ اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں میں لعاب ڈالا کیونکہ وہ آشوب چشم میں مبتلا تھے۔ اور ان کے لیے دعا فرمائی پس اللہ نے ان کو خیبر میں فتح دے دی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (رجل).
(٢) في [هـ]: (لأدفعها).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (فدعا).