مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
فضائل علي بن أبي طالب ﵁ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 34244
٣٤٢٤٤ - [حدثنا شريك عن حنش بن الحارث عن (رياح) (١) بن الحارث قال: بينا علي جالسًا في الرحبة إذ جاء رجل عليه أثر السفر، فقال: السلام عليك يا مولاي، فقال: من هذا؟ فقالوا: هذا أبو أيوب الأنصاري، فقال: إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من كنت مولاه فعلي مولاه"] (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ریاح بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کشادہ جگہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک آدمی آیا جس پر سفر کے نشانات واضح تھے۔ اس نے کہا : اے میرے دوست تجھ پر سلامتی ہو۔ آپ نے پوچھا : یہ کون شخص ہے ؟ تو لوگوں نے کہا : یہ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ہیں ، پھر انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا : میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (رباح).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ب]، وتقديم وتأخير في هذين الخبرين.