مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34245
باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
فضائل علي بن أبي طالب ﵁
حدیث نمبر: 34245
٣٤٢٤٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن مصعب بن سعد عن سعد بن أبي وقاص قال: خلف رسول اللَّه ﷺ علي بن أبي طالب في غزوة تبوك، فقال: يا ⦗٥٨⦘ رسول اللَّه تخلفني في النساء والصبيان، فقال: "أما توضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى غير (أنه) (١) لا نبي بعدي" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے موقع پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جانشین بنایا تو آپ رضی اللہ عنہ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ مجھے عورتوں اور بچوں میں چھوڑ کر جا رہے ہیں ؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تم اس بات سے خوش نہیں ہو کہ تم میرے نزدیک ایسے ہی ہو جیسے حضرت ہارون علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نزدیک تھے ، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ؟
حواشی
(١) في [م]: (أني).