مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34178
٣٤١٧٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه قال: سمعت الحسن يقول: خطب عمر والمغيرة بن شعبة امرأة، فأنكحوا المغيرة وتركوا عمر (أو) (١) قال: ردوا عمر، قال: فقال نبي اللَّه ﷺ: "لقد تركوا أو ردوا خير هذه الأمة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کی طرف پیغام نکاح بھیجا تو اس کے اہل خانہ نے حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے اس عورت کا نکاح کردیا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو چھو ڑ دیا یا راوی نے یوں کہا : کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پیغام کو رد کردیا۔ تو اس پر اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا : البتہ تحقیق انہوں نے اس امت کے بہترین شخص کو چھوڑا یا فرمایا : رد کیا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، هـ]: (و).