مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34161
٣٤١٦١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرًا يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "دخلت الجنة فرأيت فيها دارًا أو قصرًا، فسمعت صوتًا فقلت: لمن هذا؟ قيل لعمر، فأردت أن أدخلها فذكرت غيرتك، فبكى عمر وقال: يا رسول اللَّه أعليك أغار" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اس میں ایک گھر یا محل دیکھا پس میں نے آواز سنی تو میں نے پوچھا : یہ کس کا ہے ؟ جواب دیا گیا : عمر بن خطاب کا۔ پھر میں نے اس میں داخل ہونا چاہا تو مجھے تمہاری غیر ت یاد آگئی۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا : اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیرت کھاؤں گا ؟ !۔