مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34149
٣٤١٤٩ - حدثنا شريك عن عاصم عن المسيب قال: قال عبد اللَّه: ما كنا نتعاجم أصحاب محمد ﷺ أن ملكًا ينطق بلسان عمر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہم لوگ محمد ﷺ کے اصحاب اس بات کو کنایۃً نہیں کرتے تھے کہ یقینا فرشتہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان کے مطابق بات کرتا ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ المسيب لا يروي عن عبد اللَّه.