مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤١٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد اللَّه قال: مشيت مع النبي ﷺ إلى امراة رجل من الأنصار، قال: فرشت له أصول نخل وذبحت لنا شاة، فقال رسول اللَّه ﷺ: "ليدخلن رجل من أهل الجنة"، فدخل أبو بكر، ثم قال: "ليدخلن رجل من أهل الجنة"، فدخل عمر، ثم قال: "ليدخلن رجل من أهل الجنة"، ئم قال: "اللهم إن شئت جعلته عليًا"، فدخل علي (١).حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری آدمی کی بیوی کے پاس گیا تو ا س نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور کی چھال سے بنی ہوئی دری بچھائی اور ہمارے لیے ایک بکری ذبح کی ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا۔ پھر فرمایا : اے اللہ ! اگر تو چاہے تو یہ آدمی علی رضی اللہ عنہ کو بنا دے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔