مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر (مما) فضل (الله) به عيسى ﵇ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے عیسیٰ علیہ السلام کو عطا فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 34038
٣٤٠٣٨ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن هلال بن يساف قال: لم يتكلم في المهد إلا ثلاثة: عيسى ﵇ (١)، وصاحب يوسف، وصاحب جريج.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال بن یساف فرماتے ہیں کہ گود میں تین بچوں کے علاوہ کسی نے بات نہیں کی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام ، حضرت یوسف علیہ السلام کی گواہی دینے والا بچہ، اور جریج کے لئے گواہی دینے والا بچہ۔
حواشی
(١) سقط من: [م].