مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما أعطه الله سليمان بن داود ﵇ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے سلیمان علیہ السلام کو عطا فرمائیں
حدیث نمبر: 34022
٣٤٠٢٢ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن أبي خالد عن سعيد بن جبير: ﴿قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ﴾، قال رفع طرفه فلم يرجع إليه (طرفه) (١) حتى نظر إلى العرش بين يديه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ { قَبْلَ أَنْ یَرْتَدَّ إلَیْک طَرْفُک } کی تفسیر یہ ہے کہ انہوں نے اپنی نظر اوپر اٹھائی ، ابھی نیچے ان کی نظر نہیں پہنچی تھی کہ انہوں نے تخت کو اپنے سامنے دیکھا۔
حواشی
(١) في [أ، م]: (طرقة).