مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من رخص في الوضوء بسؤر الهر باب: ان حضرات کا بیان جنہوں نے بلی کے جوٹھے سے وضو کرنے کو جائز قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 340
٣٤٠ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن أبي إسحاق قال: ولغ هر في لبن (لآل) (١) علقمة، فأرادوا أن يهريقوه، فقال علقمة: إنه ليتفاحش في صدري أن أهريقه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بلی نے حضرت علقمہ کے گھر دودھ میں منہ مار دیا، گھر والے اس دودھ کو گرانا چاہتے تھے لیکن حضرت علقمہ نے فرمایا کہ اسے گرانا میرے دل پر گراں گزرتا ہے !
حواشی
(١) سقط من: [د].