مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر مما أعطى الله إبراهيم ﵇ وفضله به باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو عطا فرمائیں اور ان کو ان کے ذریعے فضیلت بخشی
حدیث نمبر: 33983
٣٣٩٨٣ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن (سلمان) (١) قال: لما (أري) (٢) إبراهيم ملكوت السماوات والأرض رأى عبدا على فاحشة فدعا عليه ⦗٤٩٢⦘ فهلك، ثم رأى آخر فدعا عليه فهلك، فقال اللَّه: أنزلوا عبدي لا يهلك عبادي (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو آسمانوں اور زمین کا ملک دکھایا گیا تو انہوں نے ایک بندے کو فحش کام کرتے ہوئے دیکھا، چناچہ آپ نے اس کو بد دعا دی تو وہ ہلاک ہوگیا، پھر دوسرے کو دیکھا اور اس کو بد دعا دی تو وہ بھی ہلاک ہوگیا، چناچہ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندے کو اتارو، کہیں یہ میرے بندوں کو ہلاک نہ کر دے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (سليمان).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (رأى).