مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33927
٣٣٩٢٧ - حدثنا عمرو بن طلحة عن أسباط بن نصر الهمداني عن سماك عن جابر بن سمرة قال: صليت مع رسول اللَّه ﷺ صلاة الأولى ثم خرج إلى أهله، ⦗٤٧١⦘ وخرجت معه، فاستقبله ولدان، فجعل يمسح (خد) (١) أحدهم واحدا واحدا، قال: وأما أنا فمسح خدي فوجدت ليده بردا وريحا كأنما أخرجها من جؤنة عطار (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صلاۃ الأولٰی پڑھی، پھر آپ اپنے گھر کی طرف چلے اور میں بھی چلا، چناچہ آپ کے پاس بچے آئے تو آپ ایک ایک کے رخسار پر ہاتھ پھیرنے لگے، کہتے ہیں آپ نے میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا تو میں نے اس کی ٹھنڈک اور خوشبو محسوس کی گو یا کہ ابھی عطر فروش کے تھیلے سے نکالا ہو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (خدي).