مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33904
باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
٣٣٩٠٤ - حدثنا محمد بن بشر قال ثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: ثنا عبد اللَّه بن عيسى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: أخبرني أُبيُ بن كعب أن النبي ﷺ قال له: "يا أُبيُ إن ربي أرسل إلي أن أقرأ القرآن على حرف، (فرددت) (١) إليه أن هوّن على أمتي، فرد الي أن اقرأ القرآن على سبعة أحرف، ولك بكل ردة رددتكها مسألة تسألنيها، قال: قلت: اللهم اغفر لأمتي، اللهم اغفر لأمتي، وأخرت الثالثة إلى يوم يرغب الي فيه الخلق حتى إبراهيم" (٢).حضرت ابی ّ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ اے ابی ّ ! میرے رب نے مجھ پر وحی فرمائی کہ قرآن کو ایک حرف پر پڑھو، میں نے عرض کیا کہ میری امت پر آسانی فرمائیے، اللہ نے فرمایا کہ قرآن کو سات حروف پر پڑھو اور ہر مرتبہ کے بدلے تمہارے لیے ایک دعا ہے جس کا آپ مجھ سے سوال کریں، آپ نے فرمایا اے اللہ ! میری امت کی مغفرت فرما، اے اللہ میری امت کی مغفرت فرما، اور میں نے تیسری دعا اس دن کے لئے مؤخر کردی ہے جس میں مخلوق میری طرف رغبت کرے گی یہاں تک کہ ابراہیم علیہ السلام بھی۔