مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال: يرث ما لم يقسم الميراث باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وہ وارث ہو گا جب تک میراث تقسیم نہ ہو
حدیث نمبر: 33792
٣٣٧٩٢ - حدثنا عبد الوهاب عن خالد عن أبي قلابة عن (يزيد بن قتادة) (١) أن أباه توفي وهو نصراني و (يزيد) (٢) مسلم وله إخوة نصارى، فلم يورثه عمر منه، ثم توفيت أم (يزيد) (٣) وهي مسلمة، فأسلم إخوته بعد موتها، فطلبوا الميراث فارتفعوا إلى عثمان فسأل عن ذلك فورثهم (٤).مولانا محمد اویس سرور
یزید بن قتادہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد فوت ہوئے جو کہ نصرانی تھے اور یزید مسلمان تھے اور ان کے نصرانی بھائی بھی تھے، تو حضرت عمر نے ان کو ان کا وارث نہیں بنایا ، پھر یزید کی والدہ فوت ہوگئیں جو مسلمان تھیں اور ان کی موت کے بعد ان کے بھائی اسلام لے آئے اور انہوں نے میراث کا مطالبہ کیا، اور فیصلہ حضرت عثمان کے پاس لے گئے، انہوں نے اس بارے میں پوچھا پھر ان کو وارث بنادیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (زيد بن قلابة)، وفي [جـ، م]: (زيد بن قتادة).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (زيد).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (زيد).
(٤) مجهول؛ لجهالة يزيد بن قتادة، أخرجه عبد الرزاق (٩٨٩٤)، وسعيد بن منصور ١/ (١٨٥)، والطبراني ٢٢/ (٦٣٥)، وابن عبد البر في التمهيد ٢/ ٥٦.