مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الرجل والمرأة يسلم قبل أن يقسم الميراث باب: اس مرد و عورت کا بیان جو میراث تقسیم ہونے سے پہلے اسلام لے آئیں
حدیث نمبر: 33790
٣٣٧٩٠ - حدثنا أبو داود عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن رجل أسلم على ميراث فقالا: لا يرث.مولانا محمد اویس سرور
شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حماد سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو میراث کی تقسیم کے وقت اسلام لایا، انہوں نے فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگا۔