مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في العشاء الآخرة تعجل أو تؤخر باب: عشاء کی نماز کو مؤخر کیا جائے گا یا جلدی پڑھا جائے گا ؟
حدیث نمبر: 3378
٣٣٧٨ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن عبيد اللَّه عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لولا أن أشق على أمتي لأخرت صلاة العشاء الى ثلث الليل أو نصف الليل" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز کو ایک تہائی رات یا آدھی رات تک مؤخر کر دیتا۔