مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33755

باب: اس آدمی کا بیان جو مر جائے اور کوئی عصبہ یا وارث چھوڑ کر نہ جائے، اس کا وارث کون ہو گا؟

في (الذي) يموت ولا يدع عصبة ولا وارثا، من يرثه؟

حدیث نمبر: 33755
٣٣٧٥٥ - حدثنا أبو أسامة عن سليمان بن مغيرة قال: سألت الحسن عن رجل بايع امرأة من أهل الذمة فكان لها عنده شيء فنبذها فلم يجدها: أيجعله في بيت مال المسلمين؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور

سلیمان بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے اہل ذمہ میں سے ایک عورت سے خرید و فروخت کا معاملہ کیا تھا، اس عورت کی اس کے پاس کوئی چیز تھی، اس نے اس سے معاملہ ختم کردیا، پھر وہ عورت اس کو نہ ملی، کیا وہ آدمی اس چیز کو مسلمانوں کے بیت المال میں ڈال دے ؟ فرمایا جی ہاں !

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33755
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 32253»