مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الرجل يسلم على يدي رجل ثم يموت: من قال: يرثه؟ باب: اس آدمی کا بیان جو کسی کے ہاتھ پر اسلام لائے، پھر مر جائے، کون حضرات ہیں جو فرماتے ہیں کہ وہ اس کا وارث ہو گا
حدیث نمبر: 33733
٣٣٧٣٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أن عمر بن الخطاب قال: إذا والى رجل رجلًا فله ميراثه وعليه عقله (١).مولانا محمد اویس سرور
زہری روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی کسی سے موالاۃ کرے تو اس کی میراث اس کے لئے ہے اور اس کی جنایت اس پر ہے۔
حواشی
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك عمر.