مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال: إذا كانت العصبة (أحدهم) أقرب بأم فله المال باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب عصبہ میں کوئی ماں کے زیادہ قریب ہو تو مال اسی کے لئے ہو گا
حدیث نمبر: 33710
٣٣٧١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن (مغول) (١) قال: سألت الشعبي عن بني عم لأب وأم إلى ثلاثة، وعن بني عم لأب إلى اثنين فقال الشعبي: المال لبني العلات.مولانا محمد اویس سرور
مالک بن مِغْول فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی سے تین حقیقی چچا زاد اور دو باپ شریک چچا زاد کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مال باپ شریک چچا زادوں کے لئے ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (معول).