مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في رجل مات وترك مولى له وجده وأخاه لمن الولاء؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو مر جائے اور اپنے مولیٰ اور دادا اور بھائی کو چھوڑ جائے، ولاء کس کو ملے گی؟
حدیث نمبر: 33681
٣٣٦٨١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء في رجل مات وترك مولى له وجده وأخاه لمن ولاء مولاه، قال عطاء: الولاء بينهما (نصفان) (١).مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج عطاء سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو مرجائے اور اپنے مولیٰ اور دادا اور بھائی کو چھوڑ جائے کہ اس کے مولیٰ کی ولاء کس کو ملے گی ؟ فرمایا کہ وہ ان دونوں کے درمیان آدھی آدھی تقسیم ہوگی۔
حواشی
(١) في [جـ، ط، م، هـ]: (نصفين).