مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في امرأة أعتقت مملوكا (ثم مات): لمن يكون ولاؤه؟ باب: اس عورت کا بیان جو غلام کو آزاد کرے پھر وہ مر جائے ، کہ اس کی ولاء کس کے لئے ہے؟
حدیث نمبر: 33664
٣٣٦٦٤ - حدثنا يحيى بن (آدم) (١) قال: ثنا مندل عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال علي في (المرأة) (٢) تعتق الرجل: الولاء لولدها وولد ولدها ما بقي منهم ذكر، (فإن) (٣) انقرضوا رجع إلى عصبتها (٤).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو آدمی کو آزاد کرے کہ ولاء اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد کے لئے ہے جب تک ان میں مذکر باقی رہے، جب وہ ختم ہوجائیں تو ولاء اس عورت کے عصبہ کی طرف لوٹ آئے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، م، هـ]: (أزهر).
(٢) في [هـ]: (امرأة).
(٣) في [جـ]: (فإذا).