مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يرى أن يعجل المغرب باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز جلدی ادا کی جائے گی
حدیث نمبر: 3362
٣٣٦٢ - حدثنا حسين بن علي عن جعفر بن برقان عن الزهري عن رجل أظنه قال: من أبناء النقباء عن أبيه قال: كنا نصلي المغرب مع رسول اللَّه ﷺ، ثم نرجع ⦗٢٢٢⦘ إلى رحالنا وأحدنا يبصر مواقع النبل. قال: قلت للزهري: وكم كانت منازلهم من المدينة؛ قال: ثلثي ميل (١).مولانا محمد اویس سرور
ایک صاحب روایت کرتے ہیں کہ ہم مغرب کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ادا کیا کرتے تھے، پھر ہم اپنی سواریوں کی طرف واپس آ جاتے اور ہم تیر پھینکنے کی مسافت کو دیکھ سکتے تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت زہری سے پوچھا کہ ان کے مکانات مدینہ منورہ سے کتنے فاصلے پر تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میل کے دو تہائی کے فاصلہ پر۔
حواشی
(١) مجهول.